اگر کسی کو آراو ایس کے پولنگ اسٹیشنوں کے حوالے سے کوئی اعتراض ہے ، 11 جنوری تک ڈی آر او آفس میں جمع کرائے، ڈپٹی کمشنر کی جانب سے جاری کردہ نوٹس

68
Election 2024
Election 2024

جیکب آباد۔ 07 جنوری (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر جیکب آباد اور ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر دادلو زرانی کی جانب سے جاری کردہ نوٹس میں کہا گیا ہے کہ متعلقہ رٹرننگ افسران پی ایس ون جیکب آباد، پی ایس 2 تھل، پی ایس 3 گڑھی خیرو اور این اے 190 کے امیدواروں کے حلقوں میں آنے والے ووٹرز کو مطلع کریں کہ آپ کے حلقوں میں آنے والے پولنگ اسٹیشنوں کی فہرست موجود ہے، کی طرف سے جاری کیا گیا ہے،

متعلقہ آر اوز کے دفاتر کے باہر ان کی فہرست بھی لگائی گئی ہے،ڈسٹرکٹ رٹرننگ آفیسر کی جانب سے جاری نوٹس میں بتایا گیا ہے کہ پولنگ اسٹیشنوں میں بوتھ، میل اور ووٹرز کی تعداد بھی ڈرافٹ میں بتائی گئی ہے، لہٰذا اس نوٹس کے ذریعے ضلع جیکب آباد کے ووٹرز کو مطلع کیا جاتا ہے کہ اگر کسی کو آراو ایس کے پولنگ اسٹیشنوں کے حوالے سے کوئی اعتراض وغیرہ ہے تو وہ 11 جنوری 2024 تک اپنی درخواست ڈی آر او آفس میں جمع کرائے تاکہ ان کی اپیل کی سماعت کی جا سکے اور حتمی فہرست 17 جنوری کو جاری کی جا سکے