بھکرپولیس کی کارروائی ،بین الصوبائی داجل چیک پوسٹ پر 5400 لیٹر ایرانی ڈیزل کی سمگلنگ کی کوشش کو ناکام بنا دی

155
Iranian Diesel Smuggling
Iranian Diesel Smuggling

بھکر۔ 08 جنوری (اے پی پی):ڈی پی او محمد نوید کی ہدایت پر بھکرپولیس نے کارروائی کرکےبین الصوبائی داجل چیک پوسٹ پر 5400 لیٹر ایرانی ڈیزل کی سمگلنگ کی کوشش کو ناکام بنا دی ہے،قانونی کارروائی کرنے کے بعد کسٹم حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے،

تفصیلات کے مطابق ڈی پی او بھکر کی ہدایت پر سمگلنگ کی روک تھام کے لئے ضلع بھر کے داخلی و خارجی راستوں پر چیکنگ کا سلسلہ جاری ہے، انچارج چیک پوسٹ داجل امیر حسین ایس آئی معہ ٹیم نے کے پی کےسے صوبہ پنجاب ایرانی ڈیزل کی سمگلنگ کو ناکام بنا دیا،5400 لیٹر ایرانی ڈیزل کو قبضہ میں لیکر کارروائی کے بعد کسٹم حکام کے حوالہ کر دیا گیا ہے۔

ڈی پی او بھکر کا کہنا ہے کہ سمگلنگ کرنے والوں کے خلاف آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا،نان کسٹم سامان و سمگلنگ کرنے والوں کے ساتھ کسی بھی قسم کی کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔