اسلام آباد۔8جنوری (اے پی پی):صدرآزادجموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے سابق صدر و وزیر اعظم آزاد جموں وکشمیر سردار سکندر حیات خان (مرحوم) کے بھائی سردار نواز خان کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ میری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ سردار نواز خان(مرحوم) کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کرے اور جملہ لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔