کیسکو نے نادہندگان سے 2 ارب47 کروڑ18لاکھ 50ہزارروپے سے زائد کی وصولی کر لی، ترجمان

113
Against power thieves
Against power thieves

کوئٹہ۔ 08 جنوری (اے پی پی):وزارت توانائی(پاور ڈویژن) کی خصوصی ہدایات پر کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو) ٹیمیں صوبہ بھرمیں تمام آپریشن سرکلز میں نادہندگان کیخلاف بلاامتیاز کاروائیاں کررہی ہیں ۔ کیسکو ترجمان کے مطابق صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سمیت صوبہ بھرمیں کیسکوکے تمام آپریشن سرکلز پشین، لورالائی، سبی،خضداراور مکران میں کیسکوٹیموں نے گزشتہ چارماہ کے دوران بڑے پیمانے پرکارروائی کرتے ہوئے ایک لاکھ47ہزار399 نادہندہ صارفین سے بجلی بلوں کے بقایاجات کی مدمیں 2 ارب47 کروڑ18لاکھ 50ہزارروپے سے زائد رقم کی وصولی کر لی ہے جن میں مختلف نادہندہ گھریلو، کمرشل،انڈسٹریل اور دیگر صارفین شامل ہیں۔

اسی طرح کیسکونے صوبہ بھر کے تمام آپریشن سرکلز میں اب تک500 بجلی چوروں کے خلاف مختلف پولیس تھانوں میں ایف آئی آرز بھی رجسٹرڈ کروا دی ہیں، جن کے خلاف قانونی کارروائی بھی عمل میں لائی جاچکی ہے۔علاوہ ازیں کیسکوٹیموں کی جانب سے غیر قانونی طورپربجلی استعمال کرنے والوں خلاف بھی کارروائی کی گئی ہیں جس میں بجلی چوروں کو ڈٹیکشن کی مدمیں 80 لاکھ18ہزار524بجلی یونٹس جرمانہ کی مدمیں چارج کئے گئے ہیں جن میں سے کیسکونے اب تک تقریباً36کروڑ55 لاکھ70ہزارروپے سے زائد رقم وصول کر لی ہے۔

واضح رہے کہ وزارت توانائی (پاور ڈویژن) کے احکامات پر کیسکو ٹیمیں بجلی چوروں اورنادہندگان کے خلاف بلاتفریق کارروائیاں کررہی ہے لہٰذاکیسکونے اپنے تمام صارفین سے اپیل کی ہے کہ وہ بجلی کے بلوں کی ادائیگی کے ساتھ ساتھ بقایاجات بھی اداکریں نیز تمام صارفین بجلی کے غیر قانونی استعمال سے اجتناب کریں اوربجلی چوروں کے خلاف قومی مہم میں کیسکوکے ساتھ تعاون کریں۔