گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوراناآٹھ روڈ ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا ،ڈسٹرکٹ ایمرجنسی چنیوٹ

117
Road accident

چنیوٹ۔ 09 جنوری (اے پی پی):ڈسٹرکٹ ایمرجنسی چنیوٹ کی رپورٹ کے مطابق چنیوٹ بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب ایمرجنسی سروس ڈیپارٹمنٹ نے8روڈ ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کرتے ہوئے7زخمی افراد کو ریسکیو کیا

زخمی مردوں کی تعداد6جبکہ خواتین کی تعداد1ہے ان7زخمی افراد میں سے5افراد معمولی زخمی ہوئے جنہیں فوری طبی امداد دینے کے بعد موقع پر ہی فارغ کردیا گیا جبکہ2افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد ریسکیو1122کی وین میں متعلقہ ہسپتالوں میں منتقل کردیا گیا۔