راولپنڈی سے کراچی جانے والی بس بہاول پور کے قریب حادثے کا شکار ہو گئی ، 3 افراد جاں بحق

114
accident

بہاول پور 09 جنوری (اے پی پی):راولپنڈی سے کراچی جانے والی بس نو شہرہ جدید کے مقام پر حادثے کا شکار ہوگئی۔تفصیل کے مطابق یہ بس گزشتہ شب تیز رفتاری کے باعث جھانگڑا انٹر چینج روڈ پر نو شہرہ جدیدکے مقام پر موڑ کاٹتے ہوئے بے قابو ہو کراوچ نہر میں جاگری جس کے نتیجے میں بس ہوسٹس سمیت 3 افراد موقع پر جاں بحق ہو گئے

جبکہ 17 مسافر زخمی ہوگئے۔ریسکیو 1122 کی ٹیم نے زخمیوں اور جاں بحق ہونے والے مسافروں کی ڈیڈ باڈیز کو بہاول وکٹوریہ ہسپتال منتقل کردیا جہاں پر زخمیوں کو طبی امداد دی گئی۔

زخمی ہونے والوں میں 35سالہ ماہ نور، 30سالہ افروز، 42سالہ زینب، 30سالہ سرداراعظم، 35سالہ اسلم مسیح، 17سالہ محمدسمیر، 13سالہ عنایہ، 30سالہ حفصہ، 90سالہ محمدعیسیٰ، 36سالہ بابر، 40سالہ نسرین بی بی، 32سالہ سجاد، 32سالہ حفیظ الرحمن، 45سالہ شاہ زمان، 36سالہ واحدعلی، 44سالہ عاشق حسین، 25سالہ عادل شامل ہیں۔ مسافروں کے مطابق حادثہ ڈرائیور کو نیند آنے کے سبب پیش آیا۔