ڈسٹرکٹ جیل مانسہرہ میں پولیس اہلکاروں کیلئے تربیتی ورکشاپ کا انعقاد

115

مانسہرہ۔ 13 جنوری (اے پی پی):ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر مانسہرہ فہد علی مسعود کی ہدایت پر ریسکیو 1122 کی ٹریننگ ونگ ٹیم کے انچارج حماد ملک نے ڈسٹرکٹ سنٹرل جیل مانسہرہ میں پولیس اہلکاروں کیلئے تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا۔

ورکشاپ میں سی پی آر، سانس کی نالی میں کوئی چیز پھنس جانا، خون بہنے اور فریکچر کی صورت میں بہتر طریقہ سے ہسپتال منتقل کرنا اور دیگر طریقوں کے حوالہ سے اہلکاروں کو عملی اور لیکچر کے ذریعہ تربیت فراہم کی گئی۔ ریسکیو ٹریننگ ونگ ٹیم کی جانب سے ہنگامی حالات سے نمٹنے کے حوالہ سے مشقیں بھی کروائی گئیں۔

ٹریننگ سیشن کے اختتام پر ڈسٹرکٹ جیل مانسہرہ کی انتظامیہ نے ریسکیو ٹیم کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ مستقبل میں بھی ایسی ریسکیو ٹریننگ کا اہتمام ہونا چاہئے۔