کراچی پولیس کی 14روزہ کارکردگی،19مبینہ ملزمان گرفتار، چرس،کرسٹال، ہینڈ گرنیڈ، غیرقانونی پستول اور2لاکھ روپے نقدی برآمد

201
سرگودھاپولیس کی ماہانہ کارکردگی رپورٹ جاری

کراچی۔14جنوری (اے پی پی):سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس کیماڑی عارف اسلم رائو کی ہدایات پر پرانا گولیمار اور لیاری ایکسپریس وے کے اطراف منشیات فروشوں اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف جاری کارروائیوں اور سرچ آپریشن کے دوران پولیس نے رواں ماہ کے پہلے 14روز میں19مبینہ ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 1300گرام چرس، 360گرام کرسٹال، ایک ہینڈ گرنیڈ، 3 غیرقانونی پستول اور2لاکھ روپے نقدی برآمد کرلی۔

اتوار کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق ایس ایس پی کیماڑی نے کہا کہ پولیس نے آپریشنز اور ٹارگٹڈ کارروائیوں کے بعد مذکورہ علاقے میں منشیات فروشوں کے منظم گروہوں کے خلاف خاطر خواہ کامیابی حاصل کی ہے جبکہ ضلع کیماڑی پولیس کی جانب سے مسلسل ٹارگٹڈ کارروائیاں اور سرچ آپریشنز جاری ہیں۔