کوئٹہ۔ 15 جنوری (اے پی پی):آزاد اُمیدوار حلقہ پی بی 48 پشین ملک فضل کاکڑ نے کہا ہے کہ میں ذاتی مفاد کیلئے نہیں بلکہ عوام کو تعلیم ،صحت، روز گارکی فراہمی یقینی بنانے، علاقے میں ترقیاتی کام کرانے سمیت لوگوں کی محرومیوں اورمایوسیوں کے خاتمے کیلئے الیکشن لڑ رہا ہوں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے انتخابی حلقے میں عوام سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
حلقہ پی بی 48 پشین سے آزاد اُمیدوار ملک فضل کاکڑ نے کہا کہ عوام کی بے لوث خدمت کو اپنا شعار بنایا،عوام کے مستقبل کو محفوظ بنانے اور ایک روشن کل کے خواب کو شرمندہ تعبیر کرنے کا نشان سلیٹ ہے،میرامنشور تعلیم ،صحت، روز گار،علاقے کی ترقی وخوشحالی اورعوام کی فلاح و بہبود کو یقینی بنانا ہے میں اپنی مدد آپ کے تحت عوام کے مسائل حل کرنے اور ریلیف فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہوں ۔