لاڑکانہ۔16جنوری (اے پی پی):نگراں وزیر اطلاعات،اقلیتی امور اور سماجی تحفظ محمد احمد شاہ سے قطر کے قونصل جنرل نائف شاہین آر ایم ال سلیطی نے ملاقات کی۔ملاقات میں مختلف شعبوں میں پاک قطر تعاون،اس میں اضافہ کے اقدامات،صوبہ میں سرمایہ کاری کے مواقع اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پرنگراں وزیر اطلاعات سندھ نے کہا کہ پاک قطر تعلقات کئی دہائیوں پر محیط ہیں۔
قطر نے صوبہ سندھ میں قدرتی آفات کے مواقع پر امدادی کاموں میں بڑھ چڑھ کر امدادی کاموں میں حصہ لیا۔محمد احمد شاہ نے کہا کہ قطر کے سرمایہ کار صحت، زراعت،توانائی اور دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔اس موقع پر قونصل جنرل پاک قطر نے کہا کہ تعلقات میں مزید استحکام کے لئے کام کروں گا۔