سرگودھا۔17جنوری (اے پی پی):ڈسٹرکٹ ٹی بی کوارڈینیٹر و ماہر امراض ٹی بی و دمہ ڈاکٹر سکندر حیات وڑائچ نے کہا ہے کہ ٹی بی ایک خطرناک مرض ہے لیکن اسکا علاج ممکن ہے۔
سرگودھا میں ٹی بی کے مریض سرکاری ہسپتالوں سےمفت ادویات لے کر صحت یاب ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس موذی مرض پر قابو پانے کے لیے ٹی بی کے مریضوں کا علاج معالجہ جلد سے جلد شروع کیا جائے۔ جس کےلئے کھانسی والے مریضوں کےلئے ضروری ہے کہ جس کو کھانسی2 ہفتے سے زیادہ ہو تو وہ سرکاری ہسپتالوں اور چند ایک پرائیویٹ لیبارٹریوں سے اپنا بلغم کا ٹیسٹ مفت کروائیں اور اگر بلغم میں ٹی بی کے جراثیم پائے جاتے ہیں تو فوراً اپنا علاج کروائیں جس کا دورانیہ 6 ماہ تک کا ہے۔
یہ طریقہ اپنانے سے ہم ٹی بی کے مرض پر بہت جلد قابو پا سکتے ہیں ۔