وزیر دفاع لیفٹیننٹ جنرل (ر) انور علی حید ر سے اردن کے سفیر ڈاکٹر معین خراست کی ملاقات

110
وزیر دفاع لیفٹیننٹ جنرل (ر) انور علی حید ر سے اردن کے سفیر ڈاکٹر معین خراست کی ملاقات

راولپنڈی۔17جنوری (اے پی پی):وزیر دفاع لیفٹیننٹ جنرل (ر) انور علی حید ر سے اردن کے سفیر ڈاکٹر معین خراست نےملاقات کی ہے، ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

وزیردفاع نے معزز مہمان کا خیر مقدم کیا اور دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ برادرانہ تعلقات کو سراہا۔وزیر دفاع نے دفاعی صنعت ، بالخصوص دفاعی ٹیکنالوجی میں مشترکہ پیداوار اور مہارت کے اشتراک سے تعاون پر زور دیا ۔ دونوں ممالک کی دفاعی صنعتیں ریسرچ اینڈڈویلپمنٹ کے شعبے میں تعاون پر اتفاق کیا گیا ۔