22.6 C
Islamabad
پیر, ستمبر 1, 2025
ہومتجارتی خبریںحکومتی اشیااور خدمات کی برآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 6ماہ...

حکومتی اشیااور خدمات کی برآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 6ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 2فیصد کااضافہ

- Advertisement -

اسلام آباد۔19جنوری (اے پی پی):حکومتی اشیااور خدمات کی برآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 6ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 2فیصد کااضافہ ریکارڈکیا گیا ہے۔ سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کر دہ اعدادوشمار کے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 6 ماہ میں حکومتی اشیااور خدمات کی برآمدات سے ملک کو 585 ملین ڈالرکا زرمبادلہ حاصل ہوا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 2 فیصد زیادہ ہے۔

گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں حکومتی اشیااور خدمات کی برآمدات کاحجم 574 ملین ڈالر ریکارڈکیا گیا تھا۔ دسمبر میں حکومتی اشیااور خدمات کی برآمدات سے ملک کو 136 ملین ڈالرکا زرمبادلہ حاصل ہوا جو دسمبر 2022 کے مقابلہ میں 5 فیصد زیادہ ہے۔ دسمبر 2022 میں حکومتی اشیااور خدمات کی برآمدات کا حجم 130 ملین ڈالرتھا۔ نومبر کے مقابلہ میں دسمبر میں حکومتی اشیااور خدمات کی برآمدات میں ماہانہ بنیادوں پر 42 فیصدکی نمو ریکارڈکی گئی ۔

- Advertisement -

نومبر میں حکومتی اشیااور خدمات کی برآمدات کاحجم 96 ملین ڈالر ریکارڈکیاگیاجو دسمبر میں بڑھ کر 136 ملین ڈالر ہو گیا۔ واضح رہے کہ مالی سال کے پہلے 6 ماہ میں حکومتی اشیااور خدمات کی برآمدات کا مجموعی حجم 3.766 ارب ڈالر ریکارڈکیا گیا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 3 فیصد کم ہے۔ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں حکومتی اشیااور خدمات کی برآمدات کاحجم 3.870 ارب ڈالر ریکارڈکیاگیا تھا۔

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں