ضلع ملتان میں ریسکیو 1122 نے 24 گھنٹوں کےدوران 273افراد کوریسکیو کیا، ترجمان

82
Rescue 1122
Rescue 1122

ملتان۔ 19 جنوری (اے پی پی):ریسکیو 1122 کی جانب سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ضلع ملتان میں 295ایمرجنسیز میں مجموعی طور پر 273 افرادکوریسکیوکیاگیا۔ترجمان ریسکیو 1122 کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملتان شہر میں 253، شجاع آباد نو اور جلال پور پیر والا میں 11 ایمرجینسیز پیش آئیں ،جن میں ٹریفک حادثات کی تعداد75ہے،

ملتان شہر میں 68 جبکہ شجاع آباد اور جلال پور پیر والا میں تین ،تین حادثات پیش آئے۔ریسکیو 1122 کی ٹیموں نےضلع بھر میں 180میڈیکل ایمرجنسیز میں مریضوں کو مختلف ہسپتالوں میں شفٹ کیا،ملتان شہر میں 167،شجاع آباد میں چھ اور جلال پور پیر والا میں سات میڈیکل ایمرجینسیز اٹینڈ کی گئیں۔چار کرائم اور25متفرق ایمرجینسیز پر ریسکیو کیا گیا۔

مجموعی طور پر 273افراد کو ریسکیو کیا گیا ،جن میں ملتان شہر میں 252،شجاع آباد میں نو اور جلال پور پیر والا میں 12 افراد کو ریسکیو کیا گیا۔