بیلجیئم میں پاکستانی سفیر آمنہ بلوچ کی یورپی یونین میں فن لینڈ کے مستقل مندوب مارکو کی نینن اور ڈپلومیٹک ورلڈ میگزین کی سی ای او سے ملاقاتیں

196
بیلجیئم میں پاکستانی سفیر آمنہ بلوچ کی یورپی یونین میں فن لینڈ کے مستقل مندوب مارکو کی نینن اور ڈپلومیٹک ورلڈ میگزین کی سی ای او سے ملاقاتیں

برسلز۔19جنوری (اے پی پی):بیلجیئم میں پاکستانی سفیر آمنہ بلوچ نے یورپی یونین میں فن لینڈ کے مستقل مندوب مارکو کی نینن اور ڈپلومیٹک ورلڈ میگزین کی سی ای او باربرا ڈائیٹرچ سے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔

بیلجیئم میں پاکستانی سفارتخانے کے ٹویٹ کے مطابق یورپی یونین میں فن لینڈ کے مستقل مندوب سے سفیر آمنہ بلوچ کی ملاقات میں علاقائی اور عالمی اہمیت کے امور کے ساتھ ساتھ دوطرفہ روابط کو مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

بیلجیئم میں پاکستانی سفیر آمنہ بلوچ کی یورپی یونین میں فن لینڈ کے مستقل مندوب مارکو کی نینن اور ڈپلومیٹک ورلڈ میگزین کی سی ای او سے ملاقاتیں

علاوہ ازیں سفیر آمنہ بلوچ نے ڈپلومیٹک ورلڈ میگزین کی سی ای او باربرا ڈائیٹرچ سے بھی ملاقات کی جس میں سفارتکاری کے شعبہ میں میڈیا کے کردار پر تبادلہ خیال کیا گیا۔