بیجنگ۔20جنوری (اے پی پی):چین کے صوبے جیانگ سو میں ایک فیکٹری ورکشاپ میں ہونے والے دھماکے سے 8افراد ہلاک ہوگئے ہیں ۔چینی خبررساں ادارے کے مطابق مقامی پولیس ترجمان نے میڈیا کو بتایا کہ دھماکہ ہفتہ کی صبح 3:38 بجے چانگ زو شینرونگ میٹل سائنس ٹیک کمپنی لمیٹڈ کی پیداواری سہولت میں ہوا جس سے 8افراد کی ہلاکت ہوئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ریسکیو کے عملے نے ہلاک ہونے …
چین،فیکٹری میں دھماکے سے 8افراد ہلاک
بیجنگ۔20جنوری (اے پی پی):چین کے صوبے جیانگ سو میں ایک فیکٹری ورکشاپ میں ہونے والے دھماکے سے 8افراد ہلاک ہوگئے ہیں ۔چینی خبررساں ادارے کے مطابق مقامی پولیس ترجمان نے میڈیا کو بتایا کہ دھماکہ ہفتہ کی صبح 3:38 بجے چانگ زو شینرونگ میٹل سائنس ٹیک کمپنی لمیٹڈ کی پیداواری سہولت میں ہوا جس سے 8افراد کی ہلاکت ہوئی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ ریسکیو کے عملے نے ہلاک ہونے والو ں کو قریبی ہسپتال میں منتقل کردیا ہے اور جائے وقوعہ پر امدادی کارروائیاں مکمل ہو چکی ہیں۔انہوں نے مزید بتایا کہ فی الحال تحقیقات کے ساتھ ساتھ فالو اپ کام جاری ہے۔
واضح رہے کہ شینرونگ میٹل سائنس ٹیک کمپنی لمیٹڈ کاروں کے پرزے تیار کرتی ہے اور اس کا شمار اپنے صارفین، جنرل موٹرز اور دیگر بڑے مغربی کار ساز اداروں میں ہوتا ہے۔









