لیسکو کی کوٹ رادھا کشن میں کارروائیاں، 3 افراد گرفتار، 12 میٹر اتار لیے

لیسکو قصور سرکل نے کوٹ رادھا کشن میں بجلی چوروں کے خلاف کارروائیوں کے دوران3 افراد کو گرفتار اور 12 میٹر اتار لیے۔

لاہور۔10ستمبر (اے پی پی):لیسکو قصور سرکل نے کوٹ رادھا کشن میں بجلی چوروں کے خلاف کارروائیوں کے دوران3 افراد کو گرفتار اور 12 میٹر اتار لیے۔

ترجمان لیسکو کے مطابق نتھوکی، کوٹ احمد دین، گھگھیان چوڑ اور ڈھینگری والا میں کارروائی کے دوران 9 غیر قانونی کنکشنز پکڑے گئے، 12 میٹر اتار لیے گئے اور 3 افراد کو گرفتار کیا گیا جبکہ 5 ڈیفالٹرز اور ایک بجلی چور کے خلاف بھی کارروائی عمل میں لائی گئی۔ لیسکو ٹیموں نے موقع سے ملٹی کور اور پی وی سی کیبل کی بھاری مقدار برآمد کی جبکہ اس دوران 5 لاکھ 30 ہزار روپے کی ریکوری بھی کی گئی۔

کارروائیاں ایس ڈی او کوٹ رادھا کشن انجینئر عاشق علی کی نگرانی میں کی گئیں۔چیف ایگزیکٹو آفیسر لیسکو کا کہنا ہے کہ بجلی چوری کے خلاف کریک ڈان بلاامتیاز جاری رہے گا اور غیر قانونی کنکشن استعمال کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔