فیصل آباد۔ 20 جنوری (اے پی پی):فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (فیسکو)نے برقی لائنوں کی ضروری مرمت،توسیع و تبدیلی اور گرڈ سٹیشنزپرفوری نوعیت کی اہم مرمت کے کاموں کے باعث شہر کے مختلف علاقوں میں بجلی کی بندش کے شیڈول کا اعلان کیا ہے۔
فیسکوکے شعبہ تعلقات عامہ کے ترجمان طاہرشیخ نے بتایا کہ23جنوری کو صبح نو سے دوپہر دو بجے تک132کے وی چنیوٹ روڈ گرڈسٹیشن کے عثمان ٹاؤن،ملت ٹاؤن،رام دیوالی،سیون جے بی،موٹروے سٹی،بیس لائن انڈسٹری،ستارہ ٹیکسٹائل،رشید عثمان،نواز ٹاؤن،سرگودھا سپننگ،سی ٹی ایم،ساندل،علی ٹاؤن،سرگودھا روڈ،ڈرائی پورٹ
،سمانہ،سپر،ملت روڈ،رسول پور،مسلم ٹاؤن،جیگوار،کریسنٹ بورڈ،ڈی ٹی ایم،غوثیہ آباد،یونیورسٹی ٹاؤن،نور پور،کلاش،اظہر کارپوریشن،ایف ڈی اے 06،شفیع ڈائینگ،ابوبکر بلاک،الحمرا فیبرکس،ظفر فیبرکس،سرگودھا کلاتھ پروسیسنگ اور عثمان بلاک فیڈرعلاوہ ازیں 20،22اور24جنوری کو صبح نو سے شام پانچ بجے تک 132کے وی گوجرہ گرڈسٹیشن کے کٹھور فیڈرسے بجلی کی سپلائی معطل رہے گی۔