راولپنڈی۔20جنوری (اے پی پی):راولپنڈی پولیس کا منشیات فروشوں ، شراب سپلائرز اور ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے ۔ گزشتہ روز خاتون منشیات فروش سمیت 17 ملزمان گرفتار کر کے بڑی مقدار میں چرس ، شراب ، اسلحہ و ایمونیشن برآمد کر لیا ۔
ترجمان راولپنڈی پولیس کے مطابق روات پولیس نے ملزم عمیر زادہ سے 2 کلو 500 گرام چرس، صدر واہ پولیس نے ملزمہ نسرین بی بی سے ایک کلو 400 گرام چرس، ملزم فیضان سے 10 لیٹر شراب، ویسٹریج پولیس نے ملزم ضیا الحق سے ایک کلو 41 گرام چرس، ایئرپورٹ پولیس نے ملزم شہزاد سے 575 گرام چرس، صدر بیرونی پولیس نے ملزم اسامہ سے 260 گرام چرس، جاتلی پولیس نے ملزم خاور سے 10 لیٹر شراب، ملزم قمر سے 10 لیٹر شراب
، روات پولیس نے ملزم حق نواز سے 30 بور پستول معہ ایمونیشن، ملزم سبحان سے 30 بور پستول معہ ایمونیشن، ملزم عمران سے 30 بور پستول معہ ایمونیشن، ملزم اشرف سے 30 بور پستول معہ ایمونیشن، ملزم محمد وسیم سے 30 بور پستول معہ ایمونیشن، کلر سیداں پولیس نے ملزم عامر سے 30 بور پستول معہ ایمونیشن،
دھمیال پولیس نے ملزم عیسیٰ خان سے 30 بور پستول معہ ایمونیشن، گوجر خان پولیس نے ملزم ندیم عباس سے 30 بور پستول معہ ایمونیشن اور ٹیکسلا پولیس نے ملزم محسن سے 30 بور پستول معہ ایمونیشن برآمد کر کے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے۔
ڈویژنل ایس پیز کا کہنا ہے کہ نوجوان نسل کی رگوں میں منشیات کا زہر اتارنے والے ملزمان قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے ، ہوائی فائرنگ اور ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائیوں میں مزید تیزی لائی جا رہی ہے، ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔