وفاقی وزیر تجارت خرم دستگیر خان کا فیصل ۱ٓباد ڈرائی پورٹ کا دورہ

112
APP47-20 FAISALABAD: February 20 - Federal Minister for Commerce, Engr. Khurram Dastgir Khan chairing a meeting at Dry Port. APP photo by Tasawar Abbas

وفاقی وزیر تجارت خرم دستگیر خان کا فیصل ۱ٓباد ڈرائی پورٹ کا دورہ، بر۱ٓمد و در۱ٓمد کنندگان اور صنعتکاروں و کسٹمز کلیئرنگ ایجنٹس سے ملاقات
برآمدات و درآمدات میں اضافہ سمیت مسائل کے حل کیلئے فوری اقدامات کی یقین دہانی

فیصل آباد۔20 فروری(اے پی پی )وفاقی وزیر تجارت خرم دستگیر خان نے پیر کو فیصل ۱ٓباد ڈرائی پورٹ کا دورہ کیا اور بر۱ٓمد و در۱ٓمد کنندگان ، صنعتکاروں و کسٹمز کلیئرنگ ایجنٹس سے ملاقات کی،اس موقع پر انہو ں نے ایکسپورٹ و امپورٹ میں اضافہ سمیت وفاقی و صوبائی حکومت سے متعلقہ مسائل کے حل کیلئے فوری اقدامات کی یقین دہانی کروائی،وفاقی وزیر کی ڈرائی پورٹ ۱ٓمدکے موقع پر چیئرمین ڈرائی پورٹ ٹرسٹ فیصل ۱ٓباد شیخ مختار احمد، کلکٹر کسٹمز ذوالفقار علی چوہدری ،اہم در۱ٓمد و بر۱ٓمد کنندگان اور صنعتی و کاروباری شخصیات نے انکا خیر مقدم کیا، وفاقی وزیر نے ڈرائی پورٹ کے مختلف حصے دیکھے اور وہاں دستیاب سہولیات کے بارے میں ۱ٓگاہی حاصل کی،انہوں نے بر۱ٓمد و در۱ٓمد کنندگان اور صنعتکاروں و کسٹمز کلیئرنگ ایجنٹس سے انکے مسائل دریافت کئے اور کہا کہ چونکہ زیادہ تر مسائل صوبائی حکومت سے متعلقہ ہیں اس لئے وہ بہت جلد پنجاب حکومت کے متعلقہ حکام اور ارباب اختیار سے بات چیت کرکے انکے مسائل حل کروائیں گے