وزیر مملکت برائے پانی و بجلی چوہدری عابد شیر علی کی برطانوی ہائی کمیشن کے وفد سے بات چیت

119
APP70-20 FAISALABAD: February 20 – A delegation of British High Commission called on Minister of State for Water & Power Ch. Abid Sher Ali at his residence. APP photo by Tasawar Abbas

فیصل آباد۔20 فروری(اے پی پی )وزیر مملکت برائے پانی و بجلی چوہدری عابد شیر علی نے کہا ہے کہ فیصل آباد میں انڈسٹریل زون کے قیام سے صنعتی ترقی سمیت شہریوں کو آلودگی سے پاک صاف ستھرے ماحول کی فراہمی اور ملکی معیشت کے استحکام میں مدد ملی ہے جبکہ حکومت صنعتی شعبہ کو بجلی کی بلاتعطل فراہمی کیلئے متعدد اقدامات اٹھا رہی ہے نیزمعاشی ترقی سے عوامی خوشحالی اور غربت و بے روزگاری کا خاتمہ بھی یقینی بنایا جارہا ہے۔ وہ پیر کے روز اپنی رہائش گاہ پر برطانوی ہائی کمیشن کے وفد سے بات چیت کر رہے تھے ۔وفد میں میکن ولیم مڈلٹن پولیٹیکل کونسلر مس اینی ڈونلی سیکنڈ سیکرٹری اور مارٹن ربن سیکنڈ سیکرٹری نے وزیر مملکت سے دورہ فیصل آباد کے دوران خصوصی ملاقات کی اور باہمی دلچسپی کے امور سمیت بجلی کے منصوبوں اور توانائی کے خاتمہ کیلئے کئے جانے والے حکومتی اقدامات پر تبادلہ خیال کیا۔