جمہوریہ چیک میں پاکستانی سفیر عائشہ علی کی چیک نائب وزیر داخلہ لوکاس ہینڈریچ سے ملاقات ، دوطرفہ تعلقات بارے تبادلہ خیال

96
Ayesha Ali, Pakistani Ambassador to the Czech Republic
Ayesha Ali, Pakistani Ambassador to the Czech Republic

اسلام آباد۔22جنوری (اے پی پی):جمہوریہ چیک میں پاکستان کی سفیر عائشہ علی نے پیر کو یہاں نائب وزیر داخلہ لوکاس ہینڈریچ سے ملاقات کی۔ ملاقات میں انہوں نے پاکستان اور جمہوریہ چیک کے درمیان تعاون کو مزید بڑھانے کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنی ایک پوسٹ میں انہوں نے کہا کہ نائب وزیر کے ساتھ ان ملاقات بہترین رہی۔ سفیر عائشہ علی نے مزید کہا کہ ہم نے باہمی دلچسپی کے تمام امور بالخصوص پاکستان چیک ریپبلک تعاون کو بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا۔