فیصل آباد۔20 فروری(اے پی پی ) وزیر مملکت برائے پانی و بجلی چوہدری عابد شیر نے کہا ہے کہ حکومت عوام کو بجلی کی بہترین اور بلا تعطل فراہمی یقینی بنانے کےلئے بھرپوراقدامات کر رہی ہے ا ور2018تک لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ کر دیا جائے گا۔ بجلی کے تقسیمی نظام کی بہتری کےلئے سالانہ اربوں روپے خرچ کئے جا رہے ہیں تاکہ ملک کے ہر گھرکو روشن کیا جائے سکے وہ زیر تعمیر 132کے وی سٹیم پاور گرڈسٹیشن کے دورہ پر خطاب کر رہے تھے