ملتان۔ 24 جنوری (اے پی پی):ریسکیو 1122 ملتان نے 24 گھنٹوں کے دوران 281ایمرجنسیز میں مجموعی طور پر 261 افرادکوریسکیوکیا۔ترجمان ریسکیو 1122 کے مطابق 24گھنٹوں میں ملتان شہر میں 269 ، شجاع آباد اور جلال پور پیر والا میں چھ ،چھ ایمرجنسیز پیش آئیں ،جن میں ٹریفک حادثات کی تعداد47ہے،ملتان شہر میں 47 جبکہ شجاع آباداورجلال پور پیروالامیں کوئی ٹریفک حادثہ پیش نہیں آیا۔
ریسکیو 1122 کی ٹیموں نےضلع بھر میں 195میڈیکل ایمرجنسیز میں مریضوں کو مختلف ہسپتالوں میں منتقل کیا،ملتان شہر میں 187،شجاع آباد اور جلال پور پیر والا میں چار،چارمیڈیکل ایمرجنسیز اٹینڈ کی گئیں۔پانچ کرائم اور24متفرق ایمرجنسیز پر ریسکیو کیا گیا۔مجموعی طور پر261افراد کو ریسکیو کیا گیا ،جن میں ملتان شہر میں 251،شجاع آباد میں چاراورجلال پورپیروالا میں چھ افراد کوریسکیو کیا گیا۔