گزشتہ 60 روز میں آئی ٹی ایکسپورٹ میں ریکارڈ اضافہ ہوا ، نگران وفاقی وزیر آئی ٹی ڈاکٹر عمر سیف کا پاکستان سافٹ ویئر ہائوسز ایسوسی ایشن کا دورہ

104

اسلام آباد۔25جنوری (اے پی پی):نگران وفاقی وزیر آئی ٹی ڈاکٹر عمر سیف نے کہا ہے کہ گزشتہ 60 روز میں آئی ٹی ایکسپورٹ میں ریکارڈ اضافہ ہوا جس پر انڈسٹری مبارکباد کی مستحق ہے، نگران وزیر کی حیثیت سے جو مینڈیٹ ملا اس میں انڈسٹری کے فروغ کیلئے ہرممکن اقدامات کیے۔انہوں ان خیالات کا اظہار پاکستان سافٹ ویئر ہائوسز ایسوسی ایشن کے دورہ کے موقع پر کیا۔وفاقی وزیر نے چیئرمین پاشا محمد زوہیب خان، جنرل سیکرٹری ندیم ملک سمیت انڈسٹری رہنمائوں سے ملاقات بھی کی۔

انہوں نے کہا کہ یقین ہے ان اقدامات سےآئی ٹی سیکٹر ملک کے معاشی استحکام میں بنیادی کردار کا باعث بنے گا۔ ڈاکٹر عمر سیف نے کہا کہ اولین مقاصد پاکستان میں براہ راست بیرونی سرمایہ کاری میں اضافہ اور پاکستان کو عالمی سطح پر برانڈ کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ ایس آئی ایف سی کا فورم انڈسٹری کے فروغ میں اہم کردار ادا کررہا ہے۔چیئر مین پاشا محمد زوہیب اور سیکریٹری پاشا ندیم ملک نے کہا کہ دنیا بھر میں پاکستان کی ٹیکنالوجی انڈسٹری کو برانڈ کرنے میں پاشا حکومت کے ساتھ ہے۔