ملتان۔ 27 جنوری (اے پی پی):ملتان الیکٹرک سپلائی کمپنی ( میپکو) نے جنوبی پنجاب میں بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف آپریشن کے دوران ایک روز میں مزید 78 صارفین کو بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑ لیا،جن کے خلاف مختلف پولیس سٹیشنوں میں 43 نئے مقدمات کا اندراج کروایاگیا۔
میپکو ترجمان کے مطابق آپریشن کے دوران مزید 3 بجلی چور موقع سے گرفتار کیے گئے جبکہ مجموعی طورپربجلی چوروں کو 40 لاکھ 62 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔دریں اثنا میپکو ریجن میں رننگ اور ڈیڈ ڈیفالٹرز کے خلاف آپریشن میں ایک روز میں 3 کروڑ 80 لاکھ 80 ہزار روپے وصول کیے گئے ۔ جنوبی پنجاب میں نادہندہ گھریلو، کمرشل، زرعی اور صنعتی صارفین سے وصولیاں کی گئیں۔