مظفرگڑھ۔ 27 جنوری (اے پی پی):ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ ڈویلپمنٹ انعم حفیظ کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا ۔ اجلاس میں آغوش،خودمختار اور بنیاد پروگرامز کی پیشرفت کے حوالے سے جائزہ لیا گیا۔
اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ ڈویلپمنٹ انعم حفیظ ،ڈی سی آئی آر ایم این سی ایچ ڈاکٹر الیاس،ڈپٹی ڈائریکٹر بینطیر انکم سپورٹ پروگرام ظہیر عباس، ڈپٹی ڈائریکٹر پاپولیشن ویلفیئر فرزانہ کوثر،اسسٹنٹ ڈائریکٹر/ڈسٹرکٹ فوکل پرسن پی ایچ سی آئی پی محمد عبیداللہ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر تنویر احمد سہو، اسسٹنٹ ڈائریکٹر علی عرفان اور این آر ایس پی کے ڈسٹرکٹ منیجر مشتاق طور بھی موجود تھے۔
ڈپٹی ڈائریکٹر ڈیویلپمنٹ انعم حفیظ نے کہا ہے کہ پنجاب ہیومن کیپیٹل انویسٹمنٹ پروجیکٹ کہ آغوش پروگرام کے تحت ماں اور بچے کی صحت کو بہتر بنانے کے لیے مالی معاونت کی جا رہی ہے جس میں ایک حاملہ خاتون کو رجسٹریشن، میڈیکل چیک اپ، بچے کی پیدائش، اس کی ویکسینیشن اور ب فارم بنانے پر تقریبا 23 ہزار روپے کی مالی معاونت کی جائے گی تاکہ ماں اور بچے میں غذائی قلت کو پورا کیا جا سکے اور ایک صحت مند معاشرہ تشکیل پا سکے۔ یہ بات انہوں نے ضلعی کمیٹی برائے آغوش پروگرام کے اجلاس کے ممبران سے کہی۔