پنجاب ٹورازم اسکواڈ مری کی کاوشوں سے مر ی میں سیر و تفریح کے لیے کوئٹہ سے آئی سیاح فیملی کی گمشدہ بچی مل گئی

122
پنجاب ٹورازم اسکواڈ مری کی کاوشوں سے مر ی میں سیر و تفریح کے لیے کوئٹہ سے آئی سیاح فیملی کی گمشدہ بچی مل گئی

راولپنڈی۔28جنوری (اے پی پی):پنجاب ٹورازم اسکواڈ مری کی کاوشوں کی بدولت ملکہ کوہسار میں سیر و تفریح کے لیے کوئٹہ سے آئی ہوئی سیاح فیملی کی گمشدہ بچی مل گئی ، انسپکٹر پنجاب ٹورازم ڈیپارٹمنٹ مری کے پاس شکایت موصول ہوئی کہ کوئٹہ سے آئی ہوئی فیملی کی 6 سالہ بچی مال روڈ پر گم ہو گئی ہے

، پنجاب ٹورازم اسکواڈ مری کی ٹیم نے بروقت ریسپانس دیا اور 15 منٹ میں گمشدہ بچی مریم کو تلاش کر کے والدین کے حوالے کر دیا، والدین نے گمشدہ بچی کی تلاش پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے پنجاب ٹورازم اسکواڈ مری کا شکریہ ادا کیا۔