لیسکو ریجن میں انسداد بجلی چوری اور ریکوری مہم کو تیز کردیا گیا ، ترجمان

126
LESCO

لاہور۔29جنوری (اے پی پی):لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی( لیسکو ) کے چیف ایگزیکٹو انجینئر شاہد حیدر کی ہدایت پر انسداد بجلی چوری اور ریکوری مہم کو تیز کردیا گیا ۔

ترجمان لیسکو نے کہا ہے کہ انسداد بجلی چوری اور ریکوری کے مسلسلے میں ایکسیئن شالیمار کی زیر نگرانی پر ایس ڈی او باٹاپور نے علاقے میں چیکنگ آپریشن کیا ، دوران آپریشن بجلی چوری میں ملوث ملزمان نے لیسکو ٹیم پر حملہ کردیا ،

جس کے بعد ملزمان کے غیر قانونی کنکشن منقطع کرکے ان کے خلاف مقامی تھانے میں اندراج مقدمہ کی درخواست دائر کردی گئی۔ شاہد حیدر نے کہا کہ انسداد بجلی چوری اور ریکوری مہم میں حصہ لینے والے لیسکو کے اہلکار و افسران قومی خدمت میں مصروف ہیں، ان کے ساتھ غنڈہ عناصر کا ناروا سلوک کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا، ایسے عناصر کو سخت سے سخت سزا دلوائی جائے گی۔