سالم انٹر چینج موٹر وے پر حادثہ، میاں بیوی جاں بحق ، دو بچوں سمیت چار افرادزخمی

118
Rescue 1122 Mansehra
Rescue 1122 Mansehra

سرگودھا۔2فروری (اے پی پی):بھلوال تھانے کی حدود میں سالم انٹر چینج کے قریب کار الٹنے سے میاں بیوی جاں بحق جبکہ ان کے دو بچے اور دو ملازم زخمی ہوگئے۔

ریسکیو 1122کے مطابق فیصل آباد کا رہائشی عمیر ریاض اور اس کی اہلیہ عدیلہ ریاض اپنے دو بچوں نعمان اور سجاد اور ملازم علی اور واجد سمیت کار پر فیصل آباد سے اسلام آباد جا رہے تھے کہ سالم انٹر چینج کے قریب تیز رفتاری کے باعث کار بے قابوہوکر پول سے ٹکر اگئی۔

جس سے میاں بیوی موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ ان کے دوبچے اور دونوں ملازم زخمی ہو گئے۔ موٹروے پولیس، مقامی پولیس اور ریسکیو 1122 کی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر نعشوں اور زخمیوں کو ضروری قانونی کارروائی کے لیے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال بھلوال منتقل کردیا ہے ۔