ڈی پی او قصورکا اسپیشل افراد اور پولیس کے درجہ چہارم کے ملازمین کے ساتھ ایک تقریب کا انعقاد

188
DPO Kasur Tariq Aziz Sindhu
DPO Kasur Tariq Aziz Sindhu

قصور۔ 03 فروری (اے پی پی):ڈی پی او قصور طارق عزیز سندھو نے اسپیشل افراد اور پولیس کے درجہ چہارم کے ملازمین کے ساتھ ایک تقریب کا انعقاد کیا ہے،تقریب میں اسپیشل افراد اور درجہ چہارم کے ملازمین مہمان خصوصی بنے،ڈی پی او نے مہمان خصوصی کیساتھ ملکر کھانا کھایا اور گرم چادروں کے تحائف بھی پیش کیے، تقریب میں قوت گویائی اور سماعت سے محروم اسپیشل افراد اور پولیس کے درجہ چہارم کے ملازمین کو مدعو کیا گیا۔ تقریب میں حضورؐ کی شان میں نعتیں پڑھیں گئیں اور آپؐ کے اسوہ حسنہ اور انسانیت سے محبت کے متعلق درس کو خوبصورت انداز میں بیان میں کیا گیا۔

اس موقع پرڈی پی او نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضلع قصور میں میری تعیناتی کے ایک سال مکمل ہونے پراللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتا ہوں کہ عوام کی خدمت میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی تھی۔ آج کے دن اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرنے کیلئے آپ لوگوں کیلئے خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں آپ سب قصور پولیس کے مہمان خصوصی ہیں۔

ڈی پی او نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کو راضی کرنے کا بہترین طریقہ اسکے بندوں کی خدمت کرنا ہے، آج خود کو آپ لوگوں کے درمیان پا کر بہت خوشی محسوس ہو رہی ہیں، تقریب میں شہر کی سماجی شخصیات، مذہبی رہنماؤں، تاجروں اور صحافیوں نے بھی شرکت کی،ا سپیشل افراد نے ڈھیروں دعائیں دیتے ہوئے قصور پولیس کا شکریہ ادا کیا۔