صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا نمیبیا کے صدر کے اِنتقال پر اظہارِ افسوس

107
President Dr. Arif Alvi
President Dr. Arif Alvi

اسلام آباد۔4فروری (اے پی پی):صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے نمیبیا کے صدر ہیگ گینگوب کے انتقال پرملال پر دلی تعزیت کا اظہار کیا اور کہا ہے کہ گینگوب ایک ممتاز سیاستدان اور نمیبیا کی جدوجہد آزادی کے علمبردار تھے۔

ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ ہماری نیک خواہشات اور دعائیں نمیبیا کے عوام اور آنجہانی صدر کے خاندان کے ساتھ ہیں۔