ریسکیو 1122سیالکوٹ کی کشمیری بہن بھائیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے ریلی

163

سیالکوٹ ۔05 فروری (اے پی پی):ریسکیو 1122سیالکوٹ نے کشمیری بہن بھائیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے ریلی نکالی۔ یہ ریلی ضلعی ایمرجنسی آفیسر انجینئر نوید اقبال کی زیرنگرانی نکالی گئی۔ اس ریلی کا مقصد 5 فروری یوم یکجہتی کشمیر کے دن کی مناسبت سے کشمیری بہن بھائیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرنا تھا۔

ریلی کچہری چوک سے شروع ہو کر علامہ اقبال المعروف ڈرماں والا چوک میں اختتام پذیر ہوئی جس میں ریسکیورز سمیت عوام الناس کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ شرکا ریلی نے کشمیری بہن بھائیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے اپنے ہاتھوں میں مختلف بینرز اور پلے کارڈز بھی اٹھا رکھے تھے جن پر کشمیر بنے گا پاکستان اور بھارتی جارحیت مردہ باد جیسے نعرے درج تھے۔