مرکزی علما کونسل پنجاب کے تمام36 اضلاع میں مسلم لیگ(ن) کی بھرپور حمایت کرے گی، صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی

207
Election 2024
Election 2024

فیصل آباد۔ 06 فروری (اے پی پی):مرکزی علما ءکونسل پاکستان صوبہ پنجاب کے تمام36 اضلاع میں مسلم لیگ(ن) کے امیدواران قومی و صوبائی اسمبلی کی بھرپور حمایت کرے گی اس ضمن میں کونسل کے تمام سوبائی، ڈویژنل، ضلعی، تحصیل و سٹی عہدیداران اور کارکنان کو ہدایت کردی گئی ہے کہ وہ کھل کر مسلم لیگ(ن) کے امیدواروں کی سپورٹ کریں اور اپنے احباب کو ان کے امیدواروں کو ووٹ دینے کی ترغیب دیں۔

یہ بات مرکزی علما کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ مولانازاہد محمود قاسمی نیختم نبوت اسلامک ریسرچ سنٹر، ملحقہ جامع مسجد گول غلام محمد آباد، فیصل آباد میں میڈیا سے بات چیت کے دوران کہی۔ اس موقع پر وائس چیئرمین مرکزی علما کونسل پاکستان صاحبزادہ پیر جی خالد محمود قاسمی، مرکزی علما کونسل کے سیکرٹری جنرل علامہ شاہ نواز فاروقی، ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ شبیر احمد عثمانی،صاحبزادہ حافظ محمد امجد جنرل سیکرٹری پاکستان مسلم لیگ (ن) علماو مشائخ ونگ پنجاب، مولاناابوسفیان حنفی سینئر نائب صدر پنجاب، مولانا حبیب الرحمن ضیانائب صدر پنجاب، مولانامظفر حمید وٹو ڈپٹی سیکرٹری جنرل پنجاب، مولانا اعظم فاروق جنرل سیکرٹری پنجاب،مولانا عامر اشرف ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات و نشریات پنجاب مرکزی فنانس سیکرٹری مولاناحفیظ الرحمن کشمیری،ڈویژنل صدر مولانا عابد فاروقی، ضلعی صدر مولانا محمد نعیم طلحہ، سٹی صدرمولانا الطاف اللہ فاروقی، مولانا عبدالغفار صدر گوجرانوالہ، قاری ثاقب عزیز، قاری اسماعیل رحیمی،قاری محمد حیات، مولانا محمد یوسف فاروقی، مولانا رب نواز، مولانا عمر فاروق، صاحبزادہ حسین احمد قاسمی، مولانا ساجد نعیم، مولانا یوسف قاسمی، محمد ارشدقاسمی،محمد عبداللہ سیکرٹری شعبہ نشرواشاعت مرکزی علما کونسل پاکستان اور کثیر تعداد میں دیگر علمابھی موجودتھے

چیئرمین مرکزی علما کونسل پاکستان صاحبزادہ مولانا زاہد محمود قاسمی نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے ساتھ ہمارے بزرگوں کا دیرینہ تعلق ہے اور ہمیشہ دائیں بازو کا ذہن رکھنے والی جماعتوں نے مسلم لیگ (ن) کو سپورٹ کیا اور ہم امید کرتے ہیں کہ آنیوالی حکومت عقیدۂ تحفظ ختم نبوتﷺ، تحفظ ناموس رسالت ؐ،تحفظ ناموس صحابہ ؓو اہل بیتؓ،تحفظ مدارس دینیہ و نظریہ پاکستان کا ہر صورت دفاع کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی علماکونسل پاکستان کے مرکزی و صوبائی اور پنجاب کے تمام36اضلاع کے عہدیداران مسلم لیگ(ن) کے امیدواران کی حمایت کا اعلان کرتے ہیں ۔ اس موقع سمندری سے آزاد امیدوار مرکزی علما کونسل و تحصیل سمندری کے صدر مولانا محمد عامر اشرف حلقہ پی پی105سے قائدین کے حکم پر مسلم لیگ(ن) کے امیدوار راؤ کاشف رحیم کے حق میں دستبردار ہو گئے۔