خانیوال،پولیس کی جانب سے جنرل الیکشن 2024 کے سلسلہ میں فلیگ مارچ کیا گیا

199
پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ کے زیر انتظام انتخابات کی کوریج کے حوالے سے میڈیا فیسلیٹیشن سینٹر کا افتتاح کل ہوگا

خانیوال ۔ 06 فروری (اے پی پی):ملک بھر میں 08فروری 24کو ہونیوالے عام انتخابات کے سلسلہ میں خانیوال میں بھی ضلعی پولیس اورضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام فلیگ مارچ کیا گیا ۔فلیگ مارچ میں خانیوال پولیس، ایلیٹ فورس،پٹرولنگ پولیس،ٹریفک پولیس، پاک فوج، رینجرز اورضلعی اتنظامیہ نے حصہ لیا۔

خانیوال، کبیروالا، جہانیاں اور میاں چنو ں میں ایس ڈی پی اوز کی زیرنگرانی فلیگ مارچ کیا گیا۔خانیوال میں فلیگ مارچ کا آغاز سرکٹ ہاؤس سے ہوا جو شہرکے مختلف مقامات سے ہوتا ہوا ڈی پی اوآفس اختتام پذیر ہوا۔

اس ضمن میں ڈی پی او رانا عمرفاروق نے کہا کہ فلیگ مارچ کا مقصد الیکشن2024 کے پرامن انعقاد کے عزم کا اظہارہے،

الیکشن کے دوران امن وامان کی فضاء کو برقراررکھنا ہے، شہریوں کو تحفظ کا احساس دلانا ہے اور جرائم پیشہ و شرپسند عناصر کو باورکرانا ہے کہ عوام کے جان ومال کی حفاظت کے لیے قانون نافذ کرنیوالے ادارے پوری طرح چوکس اورالرٹ ہیں۔