کوئٹہ۔ 08 فروری (اے پی پی):نگران و زیر داخلہ بلوچستان میر زبیر احمد جمالی نے کہا ہے کہ صاف اور شفاف انتخابات صوبائی حکومت کی اولین ترجیح ہے ، عوام ووٹ کاسٹ کرنے کے لئے بھرپور انداز میں گھروں سے نکلیں ،انشاللہ ووٹنگ کا عمل خیرو عافیت سے گزر جائے گا۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے جاری بیان میں کیا ۔و زیر داخلہ نے کہا کہ صوبائی حکومت انتخابات کے عمل کوپرامن بنانے کے لیے اپنی ذمہ داری پوری کر رہی ہے،ووٹرز اور امیدواروں کو ہر ممکن تحفظ فراہم کرنے کے لیے کوشاں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ نگران حکومت کی ذمہ داری ہے کہ انتخابات کے دوران عوام کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنائے۔