22.2 C
Islamabad
بدھ, ستمبر 3, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںسری لنکا کی تعلیمی نظام میں مصنوعی ذہانت کے متعدد کورسز متعارف...

سری لنکا کی تعلیمی نظام میں مصنوعی ذہانت کے متعدد کورسز متعارف کرانے کی تجویز کی منظوری

- Advertisement -

کولمبو ۔13فروری (اے پی پی):سری لنکا کی کابینہ نے تعلیمی نظام میں مصنوعی ذہانت کے متعدد کورسز متعارف کرانے کی تجویز کی منظوری دے دی ہے۔ شنہوا کےمطابق حکومت کے محکمہ اطلاعات نے بتایا کہ یہ تجویز مصنوعی ذہانت سے متعلق قومی حکمت عملی اور منصوبے کی تشکیل کے لیے مقرر کردہ ٹاسک فورس کی سفارشات پر مبنی تھی۔

محکمہ نے کہا کہ اس منصوبے کو مائیکروسافٹ انسٹی ٹیوٹ کے تعاون سے نافذ کیا جائے گا۔محکمہ نے مزید کہاکہ پراجیکٹ کے ایک حصے کے طور پر، کابینہ نے سری لنکا کے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ایجوکیشن کی سفارشات کی بنیاد پر مائیکروسافٹ انسٹی ٹیوٹ کی جانب سے فی الحال نافذ کیے گئے بین الاقوامی نصاب پر نظر ثانی کرنے اور مجوزہ پائلٹ پروجیکٹس کو گریڈ 8 سے سکولوں میں شروع کرنے کی منظوری دی جہاں ضروری بنیادی انسانی وسائل دستیاب ہیں۔

- Advertisement -

کابینہ نے مائیکروسافٹ انسٹی ٹیوٹ کی جانب سے فراہم کی جانے والی سہولیات کے تحت پائلٹ پروجیکٹ کے لیے منتخب کیے گئے سکولوں کو ڈیجیٹائز کرنے اور مائیکروسافٹ انسٹی ٹیوٹ کی جانب سے انفارمیشن اینڈ کمیونیکیشن ٹیکنالوجی کے 100 اساتذہ کی تربیت کی بھی منظوری دی۔

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں