اوکاڑہ 5 افراد ڈسرکٹ ہسپتال سے لاکھوں روپے مالیت کی ادویات چوری کر کے لے گئے

106
اوکاڑہ 5 افراد ڈسرکٹ ہسپتال سے لاکھوں روپے مالیت کی ادویات چوری کر کے لے گئے

اوکاڑہ۔ 13 فروری (اے پی پی):اوکاڑہ 5 افراد ڈسرکٹ ہسپتال سے لاکھوں روپے مالیت کی ادویات چوری کر کے لے گئے۔4 ملزمان کی شناخت کر لی گئی ۔ڈسٹرکٹ ہسپتال کی اوٹ ڈور فارمیسی کے تالے توڑ کر 5 ملزمان،ارسلان، اسد ،امجد عبدالرحمان۔

اور ان کا ساتھی 10800 ایگمٹن گولیاں۔2200 پیراسیٹامول گولیاں – 2500 ایموکسل کیپسولز -5000 کیفوئی کیپسولز۔اور 100شیشیاں انوائل سیرپ کل مالیت 8لاکھ 26 ہزار روپے چوری کر کے لے گئے۔

پولیس تھانہ اے ڈویثرن نے ایم ایس کی رپورٹ پر اور فارمسسٹ کی مدعیت میں 4 نامزد اور ایک نامعلوم ملزم کے خلاف مقدمہ نمبر 337/24 درج رجسٹرڈ کر لیا ہے پولیس نے مقدمہ کی روشنی میں تفشیش شروع کر دی ہے پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارنے شروع کر دئیے ہیں۔

بتایا گیا ہے کہ ایم ایس ہسپتال نے محکمانہ انکوائری بھی شروع کرادی ہے تا کہ واردات کے اصل حقائق سامنےآسکیں۔