متروکہ وقف املاک بورڈ کے ممبران کا 354واں اجلاس،مختلف منصوبوں کی منظوری

151
Abandoned Waqf Property Board

لاہور۔14فروری (اے پی پی):متروکہ وقف املاک بورڈ کے ممبران کا 354 واں اجلاس بدھ کو یہاں بورڈ آفس میں چیئر مین بورڈ ارشد فرید خان کی زیر صدارت منعقد ہوا ۔اجلاس میں ملک بھر کے مختلف گورو دواروں اور مندروں میں تزئین و آرائش اور بنیادی سہولیات دینے کی منظوری دی گئی ۔

سیکرٹری بورڈ فرید اقبال ،ڈپٹی سیکرٹری ایڈمن عظمی شہزادی،کنٹرولر اکاونٹس عدیل احمد ،ثنا اللہ خان،سی ای او کرتار پور ابو بکر آفتاب قریشی اور ڈپٹی سیکرٹری سیف اللہ کھوکھر نے بھی اجلاس میں شرکت کی ۔سیکرٹری بورڈ فرید اقبال نے ممبران کو بورڈ انتظامیہ کی حالیہ کارکردگی بارے مکمل بریفنگ دی۔

چیئرمین بورڈ اور دیگر ممبران نے سیکرٹری بورڈ کی کارکردگی کو سراہا۔اجلاس میں انتظامی امور،آمدن کو مزید بڑھانے سمیت ٹرسٹ بورڈ کی لینڈ ،پراپرٹی اور ملازمین کی فلاح و بہبود کیلئے بھی اہم فیصلے کیے گئے۔اجلاس میں ملک بھر سے ہندو اور سکھ ممبران کے علاوہ سرکاری و غیر سرکاری ممبران نے شرکت کی۔