ڈیرہ اسماعیل خان،نامعلوم چور اسلحہ کی دکان سے لاکھوں روپے مالیت کا اسلحہ اور 1لاکھ 35ہزار روپے کی نقدی نقب لگا کر لے گئے

72
Weapons
unknown thieves stole weapons

ڈیرہ اسماعیل خان۔ 15 فروری (اے پی پی):ڈیرہ اسماعیل خان میں نامعلوم چور نائیویلہ اڈا پر واقع اسلحہ کی دکان سے لاکھوں روپے مالیت کا اسلحہ اور 1لاکھ 35ہزار روپے کی نقدی نقب لگا کر لے گئے۔26سالہ عثمان غنی کھوکھر ولد ربنواز نے تھانہ پروآ میں رپورٹ درج کرائی ہے کہ میں اپنی دکان عثمان غنی اینڈ برادرز آرمز ڈیلر واقع نائیویلہ اڈا بند کرکے گھر چلاگیا ۔

دوسرے روز صبح دکان پر آیا تو دکان کی عقبی دیوار میں نقب لگی ہوئی تھی، دکان کی پڑتال کی تو 41عدد پستول 9MM ، 6شارٹ گن پاک میڈ ، 2عدد شارٹ گن ترک میڈ ، ایک عدد رائفل 44بور، 6ہزار سے زائد کارتوس اور 1لاکھ 35ہزار روپے کی نقدی غائب تھی ۔