مانسہرہ ۔ 16 فروری (اے پی پی):مانسہرہ پولیس نے ایک کارروائی کے دوران منشیات فروش کو گرفتار کر کے 2 کلو 965 گرام چرس برآمد کر لی۔
مانسہرہ پولیس کے مطابق تھانہ شنکیاری کی پولیس نے ایک کارروائی کے دوران محلہ پنجرال شنکیاری کے رہائشی منشیات فروش عادل حسین ولد شفیق حسین کو 2 کلو965 گرام چرس سمیت گرفتارکر لیا۔ ملزم کے خلاف امتناع منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔