لاہور۔16فروری (اے پی پی):لیسکوکالج روڈ سب ڈویژن کی بڑی کارروائی کرتے ہوئے بجلی چوری میں ملوث ماربل فیکٹری کو 10لاکھ روپے جرمانہ عائد کر دیا۔ ترجمان کے مطابق چیف ایگزیکٹو لیسکو انجینئر شاہد حیدر کی ہدایت پر انسداد بجلی چوری مہم کو مزید تیز کردیا گیا ہے،اس حوالے سے ایس ڈی او کالج روڈ احمد باجوہ کی سربراہی میں خصوصی ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے ماربل فیکٹری میں ہونیوالی بجلی چور ی پکڑ لی،
ملزمان انڈسٹریل میٹر کے یلیو فیز کو بائی پاس کرکے ڈائریکٹ بجلی استعمال کررہے تھے، لیسکو حکام نے میٹر کو قبضے میں لے کر ملزمان کے خلاف مقدمہ درج اور10 لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا ہے۔ اس حوالے سے چیف ایگزیکٹو لیسکو کا کہنا ہے کہ بجلی چوری کے خاتمے تک مہم جاری رہے گی۔