ایبٹ آباد۔ 17 فروری (اے پی پی):ہری پور پولیس نے مساجد سے چوریاں کرنے والے ملزمان گرفتار کرلیے،ہری پور کے تھانہ پنیاں کی حدود بسو میرا کی مسجد سے بیٹریاں،لاؤڈ سپیکر اور دیگرسامان چوری ہونے کے واقعہ رونما ہوا،
مدعی کی رپورٹ پر پولیس نے ملزمان کے خلاف زیر دفعہ 34/380 تعزیرات پاکستان مقدمہ درج کیا،ایس ایچ او تھانہ پنیاں شہریار خان نے پولیس نفری و تفتیشی سٹاف کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئےوارداتوں میں ملوث ملزمان نوراللہ ولد بسم اللہ اور عبدالقادر ولد الم داد ساکنان افغان مہاجر کیمپ نمبر 6 پنیاں کو گرفتار کر کے ملزمان کی نشاندہی پر سرقہ شدہ جینریٹر،بیٹریاں،لاؤڈ سپیکر یونٹ،مشین،پنکھے اور دیگر سامان بھی برآمد کرلیا گیا۔
ملزمان نے سرقہ شدہ سامان جامع مسجد بھورو بانڈہ بسو میرا سمیت دیگر مساجد سے چوری کرنے کا انکشاف کیا ہے۔