علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی اور کینیڈین ویمن فار ویمن ان افغانستان کے اشتراک سے تربیت کا انعقاد

108
Open University
Open University

اسلام آباد۔17فروری (اے پی پی):علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی اور کینیڈین ویمن فار ویمن ان افغانستان (سی ڈبلیو فور ڈبلیو افغانستان)کے اشتراک سے اسلام آباد میں دو روزہ جامع تعلیمی استعداد کار بڑھانے کی تربیت کا انعقاد کیا گیا۔ تربیتی ورکشاپ 14 سے 15 فروری 2024 تک منعقد ہوئی۔ اے آئی او یو کے مطابق آئی ڈی ای اے، یو این ایچ سی آر، سی او ایس اے، ایف جی ای آئی، ایف ڈی ای، ڈی جی ایس ای، اے آئی او یو اور این سی آر سی سمیت مختلف اسٹیک ہولڈرز کے 25 سے زائد شرکا نے اس تربیت میں فعال طور پر حصہ لیا۔

تربیت کا مقصد جامع تعلیم کے تصورات کو بہتر طور پر سمجھنے بشمول سکولوں اورتعلیمی اداروں کے سربراہان کوزیادہ جامع بنانے میں کردار ،پاکستان ، افغانستان اور نیپال میں جاری کے آئی ایکس ریسرچ پروجیکٹ اور اسکیلنگ سرگرمیوں کے بارے میں مزید جاننے کے عزم کا اظہار کرنا ہے۔ اے آئی یو پروجیکٹ ٹیم نے سی ڈبلیو فور ڈبلیو افغان ٹیم کے تعاون سے پاکستان اور افغانستان میں تعلیم کے شعبے کے اہم اسٹیک ہولڈرز کے لیے سرگرمیوں پر مبنی تربیت کا انعقاد کیا۔

اے آئی او یو، سی ڈبلیو 4 ڈبلیو افغان، سائٹ سیورز اور این سی آر سی کے تربیتی ماہرین نے جی پی ای / کے آئی ایکس منصوبے کی افادیت بڑھانے کے لئے اپنی مہارت، علم اور بہترین طریقوں کا اشتراک کیا۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ یہ منصوبہ ایک منفرد اقدام کے طور پر سامنے آیا ہے جہاں تین ممالک نے مشترکہ طور پر جامع تعلیم پر ایک اوپن کورس تیار کیا ہے ، جس میں کورس کے سہولت کاروں کے ذریعہ این آئی سی (نیٹ ورکڈ امپروومنٹ کمیونٹیز) نقطہ نظر کو لاگو کیا گیا ہے۔ پشاور میں یو این ایچ سی آر اسکولوں، ایف ڈی ای اور حکومت پنجاب کے محکمہ تعلیم کے سکولوں کے سربراہان سمیت شرکا نے اس نقطہ نظر کو سراہا۔