پشاور۔ 18 فروری (اے پی پی):ایس پی کینٹ ڈویژن پشاور وقاص رفیق نے رات گئے حیات آباد اور کینٹ کے مختلف مقامات پر قائم ناکہ بندیوں کا اچانک دورہ کیا۔
کیپٹل سٹی پولیس پشاور کی جانب سے جاری بیان کے مطابق دورہ کے موقع پر اے ایس پی حیات آباد سرکل نایاب معیز بھی ان کے ہمراہ موجود تھیں۔ ایس پی کینٹ وقاص رفیق نے ناکہ بندی کے دوران چیکنگ کی نگرانی کرتے ہوئے مشکوک افراد کی کڑی نگرانی کرنے کی ہدایات جاری کئے۔ انہوں نے ڈیوٹی پر موجود پولیس افسران و اہلکاروں کو سیفٹی فرسٹ کے اصولوں کے مطابق ہلمٹ و جیکٹ کے استعمال کو یقینی بنانے اور چوکس رہنے کی بھی ہدایات کیں
ایس پی کینٹ وقاص رفیق نے کہا کہ پشاور پولیس شہر کی سکیورٹی اور عوام کی جان و مال کے تحفظ کے لئے ہمہ وقت تیار ہیں.