آر پی او راولپنڈی نے قبل از انتخابات 17 جنوری کوبیرون ملک جانے کی غرض سے رخصت کی درخواست دی تھی ، ترجمان پنجاب پولیس

155
Punjab Police
Punjab Police

لاہور۔18فروری (اے پی پی):آر پی او راولپنڈی سید خرم علی کے 14 دن کی رخصت پر بیرون ملک جانے کے معاملے پر ترجمان پنجاب پولیس کا کہنا ہے کہ آر پی او راولپنڈی نے قبل از انتخابات 17 جنوری 2024ء کو 14 روز کیلئےبیرون ملک جانے کی غرض سے رخصت کی درخواست دی تھی۔

اتوار کو اپنے ایک وضاحتی بیان میں انہوں نے کہا کہ نگران وزیر اعلی پنجاب آفس کو اس حوالے سے باقاعدہ سمری 30 جنوری کو بھجوائی گئی اور حکومت پنجاب نے سمری کی سفارشات کے تحت آر پی او راولپنڈی کی 14 روز کی رخصت منظور کر لی تھی، ترجمان نے کہا کہ آر پی او راولپنڈی سید خرم علی کی 18 فروری سے2 مارچ تک بیرون ملک رخصت کا نوٹیفیکیشن جاری کیا گیا تھا۔