سماجی انصاف کا عالمی دن کل منایاجائیگا

125
International Day of Social Justice
International Day of Social Justice

فیصل آباد ۔ 19 فروری (اے پی پی):سماجی انصاف کا عالمی دن (ورلڈ ڈے آف سوشل جسٹس)کل 20 فروری برو زمنگل کومنایاجائیگا۔ اس موقع پر مختلف سرکاری و نیم سرکاری اداروں اور سماجی انصاف کی فراہمی سے متعلق خدمات سرانجام دینے والی این جی اوز کے زیر اہتمام سیمینارز اور دیگر تقریبات کا انعقاد کیاجائیگا جس میں اہم سیاسی،دینی،مذہبی رہنما،ماہرین قانون،دانشور،اہم صحافتی شخصیات،حقوق انسانی کی تنظیموں کے عہدیداران اور ریٹائرڈ عدالتی حکام بھی خطاب کریں گے۔

اس موقع پر معاشرے میں سماجی انصاف کی اہمیت اور اس کی افادیت کے بارے میں تفصیلی اظہار خیال کیاجائیگا۔ یاد رہے کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے 26نومبر 2007 کو ہر سال 20فروری کو ورلڈ ڈے آف سوشل جسٹس کے انعقاد کی منظوری دی تھی جبکہ پہلی بار سماجی انصاف کا عالمی دن 20فروری2009کو منایاگیاتھا۔