اعلی ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی،سکروٹنی فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 20فروری مقرر

203
Board of Higher Secondary Education Karachi

کراچی۔ 19 فروری (اے پی پی):اعلی ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے سکروٹنی فارم جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کر دی ہے۔

منگل کو جاری اعلامیہ کے مطابق اعلی ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے چیئرمین انٹربورڈ کی خصوصی ہدایت پر طلبا کے مفاد کے پیش نظر انٹرمیڈیٹ پارٹ ون سائنس پری میڈیکل، پری انجینئرنگ، سائنس جنرل، ہوم اکنامکس اور خصوصی امیدواروں کے سالانہ امتحانات 2023 کے سکروٹنی فارم جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کردی ہے۔ اپنے نتائج سے غیرمطمئن طلبہ 20فروری(منگل) تک اپنے سکروٹنی فارم متعلقہ سیکشن سے ضروری تصدیق کے بعد بورڈ آفس میں واقع یونائیٹڈبینک لمیٹڈ کے بوتھ میں جمع کرواسکتے ہیں جس کے بعد کوئی فارم قبول نہیں کیا جائے گا۔

انٹربورڈ کراچی نے طلبہ کی مشکلات کے پیش نظر کراچی میں یو بی ایل کی تمام برانچوں میں فیس جمع کروانے کی سہولت بھی متعارف کروائی ہوئی ہے۔ طلبہ سکروٹنی فارم اور فیس واچر انٹربورڈ کی ویب سائٹ www.biek.edu.pkسے ڈائون لوڈ کر کے یو بی ایل کی کسی بھی برانچ میں اکائونٹ نمبر UBL-CMA-252536591میں فی پرچہ 400 روپے اور ڈائون لوڈ فارم کی 100روپے فیس جمع کرواسکتے ہیں جبکہ جمع کرائی گئی فیس کا واچر اور اپنا فارم بورڈ کے متعلقہ سیکشن میں جمع کروائیں گے۔

اعلامیہ میں مزید بتایا گیا کہ سکروٹنی فارم جمع کروانے کی تاریخ میں مزید توسیع نہیں کی جائے گی لہذا تمام طلبہ مقررہ تاریخ میں اپنے سکروٹنی فارم جمع کرا دیں۔