طارق فاطمی کی میانمر کے سفیر ون نیانگ سے ملاقات میں گفتگو

124
APP45-27 ISLAMABAD: February 27 - Ambassador of Myanmar, Win Naing in a Farewell Call on the Special Assistant to the Prime Minister on Foreign Affairs Syed Tariq Fatemi. APP

اسلام آباد ۔ 27 فروری (اے پی پی) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے خارجہ امور طارق فاطمی نے کہا ہے کہ پاکستان اور میانمر کے درمیان تعلقات کو مزید فروغ دینے کی ضرورت ہے۔ یہ بات انہوں نے پاکستان میں میانمر کے سفیر ون نیانگ سے بات چیت کرتے ہوئے کہی،جنہوں نے پیر کو دفتر خارجہ میں ان سے الوداعی ملاقات کی۔دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق معاون خصوصی نے پاکستان اور میانمر کے درمیان تعلقات میں مثبت پیشرفت کیلئے سفیر ون نیانگ کے کردار کو سراہا۔طارق فاطمی نے کہا کہ دونوں ملکوں کے مابین تعلقات کو مزید فروغ دینے اور مستحکم کرنیکی ضرورت ہے۔