پنجاب یونیورسٹی شعبہ پلانٹ پیتھالوجی ریسرچ ایڈوائزری بورڈ کا پہلا اجلاس

64
Punjab University

لاہور۔21فروری (اے پی پی):پنجاب یونیورسٹی شعبہ پلانٹ پیتھالوجی کے ریسرچ ایڈوائزری بورڈ کا پہلااجلاس یونیورسٹی کلب میں منعقد کیا گیا۔اجلاس میں وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود، چیئرپرسن شعبہ پلانٹ پیتھالوجی پروفیسر ڈاکٹر تہمینہ انجم، ڈائریکٹر جنرل پی ڈبلیو اینڈ کیو سی پی ڈاکٹر غلام عباس اور مختلف صنعتوں سے ماہرین نے شرکت کی۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود نے صنعت، تعلیمی اداروں اور سرکاری شعبے کو زرعی تحقیق کے فروغ سے متعلق مسائل پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے پلیٹ فارم فراہم کرنے پر شعبہ پلانٹ پیتھالوجی کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب یونیورسٹی صنعتوں کے ساتھ کسی بھی قسم کے رابطے کے لیے ہمیشہ کھلی ہے کیونکہ ترقی کے لئے مل کر کام کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ زراعت ہماری ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے۔ ڈاکٹر تہمینہ انجم نے اجلاس کے شرکا کو خوش آمدیدکرتے ہوئے کہا کہ اس سے اکیڈیما، صنعت اور سرکاری شعبے کے درمیان خلیج کوکم کرنے میں مددملے گی۔

اجلاس میں شرکا کی جانب سے قیمتی تجاویز پیش کی گئیں اور یونیورسٹیوں میں ہونے والی تحقیق کو کمرشلائز کرنے کی ضرورت پر زور دیاگیا۔اجلاس میں ایگزیکٹو ڈائریکٹر کراپ لائف پاکستان راشد احمد، جی ایم، ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ تارا گروپ ڈاکٹر احمد سلیم اختر، سی ای او تارا گروپ ڈاکٹر خالد حمید، سینئر منیجر ایگری۔ بزنس رفحان مکئی مصنوعات کمپنی لمیٹڈ ڈاکٹر خالد عزیز،جی ایم ایگری ڈویژن گارڈ رائس محمد رضوان یونس، کنٹری ڈائریکٹر جے ای آسٹن ایسوسی ایٹس یو ایس ایڈ عائشہ گلزار، ڈپٹی ڈائریکٹر پی ڈبلیو اینڈ کیو سی پی ایچ (پی پی) ڈاکٹر سبین فاطمہ،

ڈائریکٹر این ایف بائیوٹیک ذیشان ذوالفقار، منیجنگ ڈائریکٹر حاجی سنز طاہر سلیمی، ٹیکنالوجی ڈویلپمنٹ مینیجر-ایگری لکی کور انڈسٹریز فراز علی بٹ، چیف ایگزیکٹو اینیمل کیئر سائنسز چودھری نجف رسول،سی ای او گرین سرکل ساجد سندھو،کیپری کارن ایسوسی ایٹس ایگرو ڈویژن سہیل صدیق، جی ایم ٹیکنیکل وائٹل ایگری نیوٹرینٹس شاہد سلیم، گلیکسی رائس پاکستان عمران شیخ اورآپریشن منیجر مائکروبیل بائیو ٹیکنالوجیز (پرائیویٹ) لمیٹڈ معید اختر نے بھی اجلاس میں شرکت کی –